Dure-Mansoor - Al-Insaan : 28
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ١ۚ وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ : ہم نے انہیں پیدا کیا وَشَدَدْنَآ : اور ہم نے مضبوط کئے اَسْرَهُمْ ۚ : ان کے جوڑ وَاِذَا شِئْنَا : اور جب ہم چاہیں بَدَّلْنَآ : ہم بدل دیں اَمْثَالَهُمْ : ان جیسے لوگ تَبْدِيْلًا : بدل کر
ہم ہی نے انہیں پیدا کیا اور ہم ہی نے ان کے جوڑ مضبوط بنائے اور ہم جب چاہیں ان کے جیسے لوگ بدل دیں
4۔ ابن جریر نے عوفی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وشددنا اسرہم اور ان کے جوڑ بند مضبوط کردئیے یعنی ان کی خلقت کو مضبوط کردیا۔ 5۔ ابن جریر نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ آیت وشددنا اسرہم سے مراد ہیں جوڑ۔ 6۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے ربیع (رح) سے روایت کیا کہ آیت وشددنا اشرہم سے مراد ہے کہ ہم نے ان کے جوڑ مضبوط کردئیے۔ 7۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے اسی طرح روایت کی ہے۔ 8۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وشددنا اسرہم سے مراد ہے کہ ہم نے ان کی خلقت کو مضبوط کردیا اور فرمایا آیت ان ہذہ تذکرۃ بیشک یہ ایک نصیحت ہے سے مراد ہے کہ یہ سورة ایک نصیحت ہے۔ واللہ اعلم۔
Top