Dure-Mansoor - Al-Insaan : 3
اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا
اِنَّا : بیشک ہم هَدَيْنٰهُ : ہم نے اسے دکھائی السَّبِيْلَ : راہ اِمَّا : خواہ شَاكِرًا : شکر کرنے والا وَّاِمَّا : اور خواہ كَفُوْرًا : ناشکرا
ہم نے اس کو راستہ دکھایا تو وہ شکر گزار ہوگیا یا ناشکرا ہوگیا
32۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ انا ہدینٰہ السبیل میں السبیل سے مراد ہے ہدایت۔ 33۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ انا ہدینہ السبیل سے مراد ہے بدبختی اور سعادت مندی 34۔ ابن المنذر نے عطیہ عوفی (رح) سے روایت کیا کہ انا ہدینٰہ السبیل سے مراد ہے خیر اور شر۔ 35۔ احمد وابن المنذر نے جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کے بارے میں زبان کھول لیتا ہے اور جب وہ اس کے بارے میں زبان کھولتا ہے تو چاہے وہ شکر گزار بنے یا چاہے تو ناشکری کرے۔ (روایت ضعیف ہے۔ مسند احمد 14805)
Top