Dure-Mansoor - Al-Insaan : 30
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۗۖ
وَمَا تَشَآءُوْنَ : اور تم نہیں چاہوگے اِلَّآ : سوائے اَنْ : جو يَّشَآءَ اللّٰهُ ۭ : اللہ چاہے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے عَلِيْمًا : جاننے والا حَكِيْمًا : حکمت والا
اور اللہ کی مشیت کے بغیر تم کچھ نہیں چاہ سکتے۔ بلاشبہ اللہ علیم ہے، حکیم ہے
قولہ تعالیٰ آیت وما تشاء ون الا ان یشاء اللہ۔ قدریہ پر لعنت کرنا 9۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ قدریہ پر لعنت کرے۔ حالانکہ اس نے کی ہے اور تحقیق اللہ تعالیٰ قدریہ پر لعنت کرے حالانکہ اس نے ان پر لعنت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان پر لعنت کرے حالانکہ اس نے اس پر کی ہے ؟ اور نہ انہوں نے ایسا کیا جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور نہ انہوں نے اس طرح قبول کیا جیسے فرشتوں نے کہا۔ اور انہوں نے ایسا نہیں کیا جیسے انبیاء (علیہم السلام) نے کہا اور نہ انہوں نے ایسا کیا جیسے انبیاء (علیہم السلام) نے کہا اور نہ انہوں نے ایسا کیا جیسے جنت والوں نے کہا اور انہوں نے ایسا نہیں کیا جیسے دوزخ والوں نے کہا اور انہوں نے ایسا نہیں کیا جیسے شیطان نے کہا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت وما تشاء ون الا ان یشاء اللہ۔ اور تم جب ہی چاہو گے جب اللہ چاہے گا۔ اور فرشتوں نے کہا آیت لا علم لنا الا ماعلمتنا (البقرہ آیت 32) ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں بتایا ہے۔ اور انبیاء (علیہم السلام) نے نوح ﷺ کے قصہ میں فرمایا آیت ولا ینفعکم نصحی ان اردت ان انصح لکم ان کان اللہ یرید ان یغویک (ھود آیت 24) اور میری نصیحت تمہیں فائدہ نہ دے گی خواہ میں کتنی ہی نصیحت کرنا چاہوں اگر اللہ کو تمہیں گمراہ رکھنا ہی منظور ہے۔ اور جنت والوں نے کہا آیت وما کنا لنہتدی لو لا ان ہدانا اللہ (الاعراف آیت 43) اور ہم ہدایت نہ پاتے اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ فرماتا اور دوزخ والوں نے کہا آیت ربنا غلب علینا شقوتنا (المومنون 106) اور ہم ہدایت نہ پاتے اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ فرماتا اور دوزخ والوں نے کہا آیت ربنا غلبت علینا شقوتنا (المومنون 106) اے ہمارے رب ہم پر ہماری بدبختی غالب آگئی تھی۔ اور شیطان نے کہا آیت رب بما اغویتنی (الحجر آیت 39) ۔ اے میرے رب جیسا تو نے مجھے گمراہ کیا ہے۔ 10۔ ابن مردویہ نے ابن شہاب کے طریق سے سالم سے روایت کیا اور انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے جب آپ خطبہ ارشاد فرماتے ہو وہ چیز جو آنے والی ہے قریب ہے اس کے لیے کوئی بعید نہیں ہے جو آنے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ جلدی نہیں فرماتے۔ کسی ایک کی جلدی کی وجہ سے۔ وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں وہ نہیں ہوتا جو لوگ چاہتے ہیں لوگ کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی ایک کام کا ارادہ فرماتے ہیں۔ وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں۔ اگرچہ لوگ ناپسند کریں، نہیں ہے کوئی دور کرنے والی جس کو اللہ تعالیٰ قریب کردیں اور نہیں ہے کوئی قریب کرنے والی جس کو اللہ تعالیٰ دور کردیں۔ کوئی چیز نہی ہوسکتی اللہ کی اجازت کے بغیر۔
Top