Dure-Mansoor - Al-Insaan : 5
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ
اِنَّ : بیشک الْاَبْرَارَ : نیک بندے يَشْرَبُوْنَ : پئیں گے مِنْ : سے كَاْسٍ : پیالے كَانَ مِزَاجُهَا : اس میں آمیزش ہوگی كَافُوْرًا : کافور کی
بلاشبہ نیک لوگ ایسے جام سے پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی
36۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان الابرار یشربون من کأس کان مزاجہا کافورا۔ بیشک نیک لوگ ایسی شراب کے پیالے پئیں گے جس میں چشمہ کافور کی آمیزش ہوگی یعنی کافور کی آمیزش ہوگی۔ آیت عینا یشرب بہا عباد اللہ یفجرونہا تفجیرا وہ ایک چشمہ ہوگا جس میں اللہ کے خاص بندے پئیں گے اور اس کو آسانی سے بہا کرلے جائیں گے۔ پھر فرمایا اس کو بہا کرلے جائیں گے جہاں وہ چاہیں گے۔ 37۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے آیت ان الابرار یشربون من کاس کان مزاجہا کافورا۔ کے بارے میں روایت کیا یعنی وہ لوگ ہیں کہ ان کے لیے کافور کو ملادیا جائے گا۔ اور ان کے لیے مشک کی مہر لگادی جائے گی۔ آیت عینا یشرب بہا عباد اللہ یفجرونہا تفجیرا۔ یعنی ان کا پانی انتہائی مفید اور نفع بخش ہوگا جس کو آسانی سے بہا کرلے جائیں گے جہاں وہ چاہیں گے۔ 38۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کان مزاجہا یعنی اس کا ذائقہ آیت یفجرونہا تفجیرا سے مراد ہے کہ وہ نہر میں ہیں جن کو وہ بہا کرلے جائیں گے جہاں وہ چاہیں گے۔ 39۔ عبد بن حمید نے ابن اسحاق (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ ؓ کی قراءت میں یوں ہے آیت ومن کاس کان مزاجہا۔
Top