Dure-Mansoor - Al-Insaan : 6
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا
عَيْنًا : ایک چشمہ يَّشْرَبُ : پیتے ہیں بِهَا : اس سے عِبَادُ : بندے اللّٰهِ : اللہ کے يُفَجِّرُوْنَهَا : اس سے رواں کرتے ہیں تَفْجِيْرًا : نالیاں
یعنی ایسے چشمہ سے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے جس کو وہ بہا کرلے جائیں گے
40۔ عبداللہ بن احمد نے الزوائد الزہد میں ابن شوذب (رح) سے آیت یفجرنہا تفجیرا کے بارے میں روایت کیا کہ ان کے پاس سونے کی چھڑیاں ہوں گی کہ ان کے ذریعہ اسے بہائیں گے تو وہ ان چھڑیوں کے پیچھے پیچھے چلتا جائے گا۔ 41۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوفون بالنذر وہ اپنی منتیں پوری کرتے ہیں۔ یعنی وہ پورا کرتے ہیں۔ اللہ کی اطاعت وعبا دت نماز، زکوۃ، حج اور عمرہ اور جو کچھ ان پر فرض کیا گیا ان کو پوری طرح ادا کرتے ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کا نام ابرار رکھا ہے۔ اور فرمایا یوفون بالنذر ویخافون یوما کان شرہ مستطیرا۔ وہ اپنی منتیں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس کی مصیبت ہر جگہ پھیلی ہوئی ہوگی۔ یعنی اس دن کا شر اللہ کے لیے یعنی اللہ کے حکم سے پھیل جائے گی یہاں تک کہ آسمانوں اور زمین کو بھر دے گا۔
Top