Dure-Mansoor - An-Naba : 16
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ
وَّجَنّٰتٍ : اور باغات اَلْفَافًا : لپٹے ہوئے/گھنے
اور گنجان باغ نکالیں
23۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وجنت الفافا سے مراد گھنے باغ۔ 24۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وجنت الفافا سے مراد ہے لپٹے ہوئے باغات۔ 25۔ عبدالرزاْ وعبد بن حمد وابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وجنت الفافا سے مراد ہے ایسے باغات جو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ 26۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وجنت الفافا سے مراد ہے وہ کھیتی کہ اس کا بعض حصہ بعض کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ 27۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وجنت الفافا سے مراد وہ باغات ہیں کہ ان کا بعض حصہ بعض سے مل جائے اور جڑ جائے۔
Top