Dure-Mansoor - An-Naba : 31
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ
اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ : بیشک متقی لوگوں کے لئے مَفَازًا : کامیابی ہے
بلاشبہ متقیوں کے لیے کامیابی ہے
1۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان للمتقین مفازا بیشک پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے۔ یعنی وہ کامیاب ہوئے اس طرح پر کہ انہوں نے دوزخ سے نجات پائی۔ 2۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے آیت ان للمتقین مفازا کے بارے میں روایت کیا کہ کامیابی ہوگی دوزخ سے بچ کر جنت کی طرف جانے میں۔ 3۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والبیہقی نے البعث میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ان للمتقین مفازا میں مفازا سے مراد ہے محفوظ ہونا نجات پانا۔ یعنی متقین کے لیے نجات پانا اور محفوظ ہونا ہے آیت وکواعب اور نوجوان لڑکیاں یعنی ابھرے ہوئے پستانوں والیاں اترابا، برابر عمر والیاں آیت وکاسا دہاقا اور پیالے چھلکتے ہوئے یعنی بھرے ہوئے۔
Top