Dure-Mansoor - An-Naba : 6
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ
اَ لَمْ : کیا نہیں نَجْعَلِ : ہم نے بنایا الْاَرْضَ : زمین کو مِهٰدًا : فرش
کیا ہم نے زمین کو بچھونا
7۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت الم نجعل الارض مہدا۔ کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا۔ یعنی تمہارے لیے زمین کو بچھا دیا گیا۔ آیت ولجبال اوتادا اور پہاڑوں کو کیلیں بنادیں یعنی پہاڑوں کو تمہارے لیے گاڑ دیا گیا تاکہ زمین ہلنے نہ پائے۔ 8۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت الم نجعل الارض مہدا۔ کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا۔ یعنی تمہارے لیے زمین کو بچھادیا گیا۔ آیت ولجبال اوتادا۔ اور پہاڑوں کو کیلیں بنادیا۔ یعنی پاڑوں کو تمہارے لیے گاڑ دیا گیا۔ تاکہ زمین ہلنے نہ پائے۔ 8۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے آیت الم نجعل الارض مہدا سے لے کر معاشا تک کے بارے میں روایت کیا کہ یہ اللہ کی نعمتیں ہیں کہ تجھ پر ان کو شمار کیا ہے تاکہ تو اس کے شکر کی ادائیگی کے لیے عمل کرے۔ 9۔ الحاکم وصححہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کے پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا تو ہوا کو بھیجا۔ اس نے پانی کو خشک کردیا یہاں تک کہ چھوٹا سا جزیرہ ظاہر ہوگیا اور وہ کعبہ کے نیچے ہے۔ پھر زمین کو پھیلایا یہاں تک کہ وہ اس لمبائی اور چوڑائی کو پہنچ گئی جہاں تک اللہ نے چاہا۔ اور یہ اسی طرح پھیلتی رہی اور وہ کعبہ کے نیچے ہے پھر زمین کو پھیلایا یہاں تک کہ وہ اس لمبائی چوڑائی کو پہنچ گئی جہاں تک اللہ نے چاہا۔ اور یہ اسی طرح پھیلتی رہی اور فرمایا یہ اس کے دست قدرت میں ہے وہ اسی طرح اور اسی طرح پھیلتی رہی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے پہاڑ کو کیلیں بنا کر اس میں گاڑ دیا اور جبل ابوقیس پہلا پہاڑ ہے جو دنیا میں رکھا گیا۔ سب سے پہلے زمین کہاں پیدا کی۔ 60۔ ابن المنذر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ زمین سب سے پہلے بیت المقس کے پاس سے پیدا کی گئی۔ مٹی کو رکھا گیا اور اسے کہا گیا تو اس طرح۔ اس طرف اور اس طرف چلی جا۔ اور ایک چٹان پیدا کی گئی۔ اور چٹان کو مچھلی پر اور مچھلی کو پانی پر اور اس نے اس حال میں صبح کی کہ وہ پانی میں بہہ رہی تھی۔ فرشتوں نے کہا اے ہمارے رب ! اس کو کون ٹھہرائے۔ پھر پہاڑوں کو اس میں کیلیں لگ گئیں۔ تو فرشتوں نے کہا اے ہمارے رب کیا آپ نے ایسی مخلوق پیدا کی جو اس سیزیادہ سخت ہو ؟ فرمایا وہ لوہا ہے پھر فرشتوں نے کہا کیا آپ نے ایسی مخلوق پیدا کی جو لوہے سے زیادہ سخت ہو فرمایا وہ آگ ہے۔ پھر فرشتوں نے کہا کیا آپ نے ایسی مخلوق پیدا کی جو آگ سے زیادہ سخت ہو فرمایا پانی۔ پھر انہوں نے کہا کیا آپ نے ایسی مخلوق پیدا کی جو پانی سے زیادہ سخت ہو فرمایا ہوا پھر پوچھا کیا آپ نے ایسی مخلوق کی جو ہوا سے زیادہ سخت ہو فرمایا عمارت پھر پوچھا کیا آپ نے ایسی مخلوق پیدا کی جو عمارت سے زیادہ سخت ہو فرمایا وہ آدم ہے۔
Top