Dure-Mansoor - Al-Ghaashiya : 15
وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ
وَّنَمَارِقُ : اور غالیچے مَصْفُوْفَةٌ : برابر بچھے ہوئے
اور برابر گدے لگے ہوئے ہوں گے
30۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت ہے۔ ونمارق سے مراد ہے گاؤ تکیے وزابی اور مخملی فرش یعنی بچھونے۔ 31۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ونمارق یعنی تکیے اور تکیے لگانے کی جگہیں۔
Top