Fi-Zilal-al-Quran - Yunus : 52
ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ١ۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ
ثُمَّ : پھر قِيْلَ : کہا جائے گا لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جو ظَلَمُوْا : انہوں نے ظلم کیا (ظلم) ذُوْقُوْا : تم چکھو عَذَابَ : عذاب الْخُلْدِ : ہمیشگی هَلْ : کیا تُجْزَوْن : تمہیں بدلہ دیا جاتا اِلَّا : مگر بِمَا : وہ جو كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ : تم کماتے تھے
پھر ظالموں سے کہا جائے گا اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ، جو کچھ تم کماتے رہے ہو ، اس کی پاداش کے سوا اور کیا تم کو بدلہ دیا جاسکتا ہے ؟
ثم قیل للذین ظلموا ۔ پھر ظالموں (مشرکوں ) سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو۔ تم کو تو تمہارے ہی کئے کا بدلہ دیا جا رہا ہے۔
Top