Fi-Zilal-al-Quran - Yunus : 70
مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِیْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠   ۧ
مَتَاعٌ : کچھ فائدہ فِي الدُّنْيَا : دنیا میں ثُمَّ : پھر اِلَيْنَا : ہماری طرف مَرْجِعُھُمْ : ان کو لوٹنا ثُمَّ : پھر نُذِيْقُھُمُ : ہم چکھائیں گے انہیں الْعَذَابَ : عذاب الشَّدِيْدَ : شدید بِمَا : اس کے بدلے كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ : وہ کفر کرتے تھے
دنیا کی چند روزہ زندگی میں مزے کرلیں ، پھر ہماری طرف ان کو پلٹنا ہے ، پھر ہم اس کفر کے بدلے جس کا ارتکاب وہ کر رہے ہیں ، ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ''۔
متاع فی الدنیا یہ دنیا میں (چند روزہ) تھوڑا سا عیش ہے۔ یعنی یہ دورغ بندی دنیا میں کچھ مزہ اڑانے کا سبب ہوجائے گی۔ اس طریقے سے وہ کفر کی حالت میں اپنی ریاست کو قائم رکھ سکیں گے۔ یا ان کی زندگی دنیوی متاع حقیر ہے۔ ثم الینا مرجعھم ثم نذیقھم العذاب الشدید بما کانوا یکفرون۔ پھر (موت کے بعد) ان کی واپسی ہماری ہی طرف ہوگی ‘ پھر ان کے کفر کی پاداش میں ہم ان کو عذاب شدید کا مزہ چکھائیں گے۔
Top