Fi-Zilal-al-Quran - Al-Qasas : 21
فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ١٘ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠   ۧ
فَخَرَجَ : پس وہ نکلا مِنْهَا : وہاں سے خَآئِفًا : ڈرتے ہوئے يَّتَرَقَّبُ : انتظار کرتے ہوئے قَالَ : اس نے کہا (دعا کی) رَبِّ : اے میرے پروردگار نَجِّنِيْ : مجھے بچا لے مِنَ : سے الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کی قوم
یہ خبر سنتے ہی ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دیا کی کہ ” اے میرے رب ، مجھے ظالموں سے بچا
فخرج منھا ۔۔۔۔۔۔ القوم الظلمین (21) ” یہ خبر سنتے ہی ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دیا کی کہ ” اے میرے رب ، مجھے ظالموں سے بچا “۔ حضرت موسیٰ سہر سے ڈرے ہوئے اور سہمے ہوئے نکل کھڑے ہوئے ، یکہ و تنہا ، ڈر رہے ہیں اور اللہ پر اعتماد کے سوا ان کے پاس کوئی سازوسامان نہیں ہے۔ ان کی توجہ صرف اللہ کی طرف ہے۔ صرف اللہ کی مدد اور ہدایت کے وہ طلب گار ہیں۔
Top