Ahsan-ut-Tafaseer - Al-Qasas : 2
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ
وَاَمْطَرْنَا : اور ہم نے بارش برسائی عَلَيْهِمْ : ان پر مَّطَرًا : ایک بارش فَسَآءَ : پس بری مَطَرُ : بارش الْمُنْذَرِيْنَ : ڈرائے گئے
اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا
وامطرنا علیہم مطرا اور ان پر (کنکریوں کی یا پتھروں کی) خوب بارش کردی۔ وہب بن منبہ نے کہا ان پر گندھک اور آگ کی بارش کی گئی۔ (بائبل میں بھی اس عذاب کی کیفیت بعینہٖ بیان کی گئی ہے) فسآء مطر المنذرین۔ کیا برا مینہ تھا ان لوگوں کا جن کو عذاب سے ڈرایا گیا تھا۔
Top