Tafseer-e-Haqqani - Aal-i-Imraan : 109
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠   ۧ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کیلئے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَمَا : اور جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹائے جائیں گے الْاُمُوْرُ : تمام کام
(اور یوں تو) جو کچھ کہ آسمانوں میں اور جو کچھ کہ زمین میں ہے اللہ ہی کا ہے اور اللہ ہی کی طرف سب باتیں رجوع کرتی ہیں۔ 1 ؎
1 ؎ ہر کام کا سلسلہ اسباب اسی کی طرف جا کر منتہی ہوتا ہے۔ 12 منہ
Top