Tafseer-e-Haqqani - Aal-i-Imraan : 128
لَیْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ اَوْ یُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ
لَيْسَ لَكَ : نہیں ٓپ کے لیے مِنَ : سے الْاَمْرِ : کام (دخل) شَيْءٌ : کچھ اَوْ يَتُوْبَ : خواہ توبہ قبول کرے عَلَيْھِمْ : ان کی اَوْ : یا يُعَذِّبَھُمْ : انہیں عذاب دے فَاِنَّھُمْ : کیونکہ وہ ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
(اے نبی ! ) آپ کا کچھ بھی اختیار 1 ؎ نہیں (اختیار تو اللہ ہی کو ہے) چاہے ان کو توبہ نصیب کرے یا ان کو عذاب دے کہ وہ ناحق پر ہیں
1 ؎ احد کے روز جبکہ عتبہ بن ابی وقاص کے ہاتھ سے آنحضرت ﷺ کے سر مبارک پر زخم شدید پہنچا اور حمزہ ؓ وغیرہ بڑے غازیان اسلام شہید ہوگئے تو حضور ﷺ نے چاہا کہ کفار پر بددعا کریں تاکہ وہ ہلاک ہوجاویں۔ اس امر سے خدا نے منع کیا اور لیس لک من الامریہ آیت نازل ہوئی کیونکہ خدا کو مسلمان کرکے اس قوم سے بڑا کام لینا تھا سو لیا۔ 12 منہ
Top