Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 28
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
بَلْ : بلکہ بَدَا لَهُمْ : ظاہر ہوگیا ان پر مَّا : جو كَانُوْا يُخْفُوْنَ : وہ چھپاتے تھے مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَلَوْ : اور اگر رُدُّوْا : واپس بھیجے جائیں لَعَادُوْا : تو پھر کرنے لگیں لِمَا نُهُوْا : وہی روکے گئے عَنْهُ : اس سے و : اور َاِنَّهُمْ : بیشک وہ لَكٰذِبُوْنَ : جھوٹے
ان کی یہ حسرت ایمان کی رغبت سے نہ ہوگی بلکہ جس کو وہ پہلے سے چھپاتے تھے۔ وہ ان کے آگے آئی (اس کی برائی ان پر کھل گئی) 3 ؎ اور اگر وہ واپس بھی بھیجے جائیں تو پھر بھی وہی کریں گے جس سے وہ منع کئے گئے تھے اور بیشک وہ جھوٹے ہیں
3 ؎ یعنی ان کی حسرت وہاں بھی ایمان کی رغبت سے نہ ہوگی بلکہ برے کاموں کا نتیجہ دیکھ کر ڈریں گے اور اس سے بچنے کے لیے یہ آرزو کریں گے۔ 12 منہ
Top