Tafseer-e-Haqqani - Al-A'raaf : 177
سَآءَ مَثَلَا اِ۟لْقَوْمُ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اَنْفُسَهُمْ كَانُوْا یَظْلِمُوْنَ
سَآءَ : بری مَثَلَۨا : مثال الْقَوْمُ : لوگ الَّذِيْنَ : وہ جو كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات وَاَنْفُسَهُمْ : اور اپنی جانیں كَانُوْا : وہ تھے يَظْلِمُوْنَ : ظلم کرتے
جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور اپنی جانوں پر ستم ڈھایا ان کی کیا ہی بری کہاوت ہے
3 ؎ یعنی کتے کو بیٹھا رہنے دو تب بھی زبان لٹکا کر ہانپتا ہے اور جو دوڑایا جائے تو بھی ہانپتا ہے۔ برخلاف اور حیوانوں کے کہ وہ دوڑنے میں ہانپتے ہیں۔ یہی مثال ذلت دہشت میں خدا کے منکروں کی ہے۔ وہ راحت و مصیبت دونوں حالوں میں ہانپتے رہتے ہیں نہ راحت میں شکر ‘ نہ مصیبت ‘ میں صبر نہ نرم احکام کی برداشت ‘ نہ گرم کی۔ 12 منہ
Top