Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Anbiyaa : 61
قَالُوْا فَاْتُوْا بِهٖ عَلٰۤى اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَشْهَدُوْنَ
قَالُوْا : وہ بولے فَاْتُوْا : ہم نے سنا ہے بِهٖ : اسے عَلٰٓي : سامنے اَعْيُنِ : آنکھیں النَّاسِ : لوگ لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَشْهَدُوْنَ : وہ دیکھیں
وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہ رہیں
(61) یہ سن کر نمرود نے سب سے کہا، اچھا تو اس شخص کو سب لوگوں کے سامنے حاضر کرو تاکہ سب اس کی حرکت یا اس کے قول یا ی کہ اس کو جو سزا دی جائے اس پر گواہ ہوجائیں۔
Top