Tafseer-Ibne-Abbas - Ash-Shu'araa : 201
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ
لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے بِهٖ : اس پر حَتّٰى : یہاں تک کہ يَرَوُا : وہ دیکھ لیں گے الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ : دردناک عذاب
وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں اس کو نہیں مانیں گے
(201۔ 102) یہ قرآن کریم اور رسول اکرم ﷺ پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ سخت عذاب کو نہ دیکھ لیں جو اچانک ان کے سامنے آکھڑا ہوگا اور پہلے سے ان کو نزول عذاب کی خبر بھی نہ ہوگی۔
Top