Tafseer-Ibne-Abbas - Ash-Shu'araa : 203
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ
فَيَقُوْلُوْا : پھر وہ کہیں گے هَلْ : کیا نَحْنُ : ہم۔ ہمیں مُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں مہلت ملے گی ؟
(203 تا 105) پھر اس وقت کہیں گے کیا کسی طرح اس عذاب سے ہمیں کچھ مہلت مل سکتی ہے اور اس وقت تو یہ لوگ ہمارے عذاب کو جلد لانا چاہتے ہیں۔ شان نزول : (آیت) ”۔ افرئیت ان متعنہم“۔ (الخ) ابن ابی حاتم ؒ نے ابی جہضم سے روایت کیا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کو کچھ پریشان دیکھا تو آپ سے اس کا سبب پوچھا گیا آپ نے فرمایا میرے دشمن کو کیوں چھپا دیا جو میری امت میں میرے بعد ہوگا اس پر یہ آیت نازل ہوئی چناچہ آپ خوش ہوگئے۔
Top