Tafseer-Ibne-Abbas - Aal-i-Imraan : 84
قُلْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١۪ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ١٘ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ
قُلْ : کہہ دیں اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِاللّٰهِ : اللہ پر وَمَآ : اور جو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا عَلَيْنَا : ہم پر وَمَآ : اور جو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا عَلٰٓى : ہم پر اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم وَاِسْمٰعِيْلَ : اور اسمعیل وَاِسْحٰقَ : اور اسحق وَيَعْقُوْبَ : اور یعقوب وَالْاَسْبَاطِ : اور اولاد وَ : اور مَآ اُوْتِيَ : جو دیا گیا مُوْسٰى : موسیٰ وَعِيْسٰى : اور عیسیٰ وَالنَّبِيُّوْنَ : اور نبی (جمع) مِنْ : سے رَّبِّهِمْ : ان کا رب لَا نُفَرِّقُ : فرق نہیں کرتے بَيْنَ : درمیان اَحَدٍ : کوئی ایک مِّنْھُمْ : ان سے وَنَحْنُ : اور ہم لَهٗ : اسی کے مُسْلِمُوْنَ : فرماں بردار
کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو صحیفے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اترے اور جو کتابیں موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے انییاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے ملیں سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرمانبردار ہیں
(84) اے محمد ﷺ آپ خاص دین اسلام کے لیے فرما دیجیے کہ ہم اس ذات وحدہ لاشریک پر اور قرآن کریم اور حضرت ابراہیم ؑ اور ان کی کتاب اور ان کی کتاب پر حضرت اسماعیل ؑ اور ان کی کتاب پر حضرت اسحاق ؑ اور ان کی کتاب پر حضرت یعقوب ؑ اور ان کی کتاب پر، اور حضرت یعقوب ؑ کی اولاد میں جو انبیاء گزرے ہیں ان پر اور ان کی کتابوں پر حضرت موسیٰ ؑ اور ان کی کتاب پر اور حضرت عیسیٰ ؑ ان کی کتاب پر اور کلی طور پر تمام انبیاء کرام اور ان کی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں، ہم ان انبیاء کرام میں سے کسی کا بھی انکار نہیں کرتے یا یہ کہ نبوت واسلام میں کسی میں بھی باہمی تفریق نہیں کرتے اور ہم اس ذات الہی کی عبادت کرنے والے اور اس کی توحید اور دین کا اقرار کرنے والے ہیں ،
Top