Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Maaida : 118
اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ١ۚ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اِنْ : اگر تُعَذِّبْهُمْ : تو انہیں عذاب دے فَاِنَّهُمْ : تو بیشک وہ عِبَادُكَ : تیرے بندے وَاِنْ : اور اگر تَغْفِرْ : تو بخشدے لَهُمْ : ان کو فَاِنَّكَ : تو بیشک تو اَنْتَ : تو الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
اگر تو انکو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں۔ اور اگر بخش دے تو (تیری مہربانی ہے) بیشک تو غالب (اور) حکمت والا ہے۔
(118) چناچہ جب اس مائدہ کا نزول ہوگیا اور اس میں سے کھانا شروع کیا تو یہ یہودی اب اس کو جھوٹ اور جادو بتانے لگے حضرت عیسیٰ ؑ نے عرض کیا پروردگار ان کی ان باتوں پر جس کی وجہ سے یہ ہلاک کردینے کے مستحق ہیں، تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر ان کو معاف فرما دے تو آپ عزیز اور حکیم ہیں۔
Top