Tafseer-e-Jalalain - Hud : 39
وَ لَئِنْ قُتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَحْمَةٌ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ
وَلَئِنْ : اور البتہ اگر قُتِلْتُمْ : تم مارے جاؤ فِيْ : میں سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کی راہ اَوْ مُتُّمْ : یا تم مرجاؤ لَمَغْفِرَةٌ : یقیناً بخشش مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ وَرَحْمَةٌ : اور رحمت خَيْرٌ : بہتر مِّمَّا : اس سے جو يَجْمَعُوْنَ : وہ جمع کرتے ہیں
اور اگر تم خدا کے راستے میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو جو (مال و متاع) لوگ جمع کرتے ہیں اس سے خدا کی بخشش اور رحمت کہیں بہتر ہے
وَلَئِنْ قُتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ (الآیۃ) موت تو بہرحال آنی ہی ہے لیکن اگر موت ایسی آئے کہ جس کے بعد انسان اللہ کی رحمت و مغفرت کا مستحق قرار پائے تو دنیا کے مال و اسباب سے بہتر ہے جسکے جمع کرنے میں انسان عمر کھپا دیتا ہے اسلیے اللہ کی راہ میں جہاد سے گریز نہیں بلکہ اس میں شوق ورغبت ہونا چاہیے کہ اس طرح اللہ کی رحمت و مغفرت یقینی ہوجاتی ہے بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ ہو۔
Top