Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Tafseer-e-Jalalain - Al-Maaida : 83
وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ
وَاِذَا
: اور جب
سَمِعُوْا
: سنتے ہیں
مَآ اُنْزِلَ
: جو نازل کیا گیا
اِلَى
: طرف
الرَّسُوْلِ
: رسول
تَرٰٓي
: تو دیکھے
اَعْيُنَهُمْ
: ان کی آنکھیں
تَفِيْضُ
: بہہ پڑتی ہیں
مِنَ
: سے
الدَّمْعِ
: آنسو
مِمَّا
: اس (وجہ سے)
عَرَفُوْا
: انہوں نے پہچان لیا
مِنَ
: سے۔ کو
الْحَقِّ
: حق
يَقُوْلُوْنَ
: وہ کہتے ہیں
رَبَّنَآ
: اے ہمارے رب
اٰمَنَّا
: ہم ایمان لائے
فَاكْتُبْنَا
: پس ہمیں لکھ لے
مَعَ
: ساتھ
الشّٰهِدِيْنَ
: گواہ (جمع)
اور جب اس کتاب کو سنتے ہیں جو (سب سے پچھلے) پیغمبر (محمد ﷺ پر نازل ہوئی تو تم دیکھتے ہو کہ انکی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں اس لئے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی۔ اور وہ (خدا کی جناب میں) عرض کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے۔
آیت نمبر 83 تا 86 ترجمہ : (آئندہ آنے والی آیات) حبشہ سے آنے والے نجاشی کے وفد کے متعلق نازل ہوئیں حضور ﷺ نے ان کے سامنے سورة یسیٰن پڑھی تو وہ رونے لگے اور اسلام لے آئے اور انہوں نے کہا کہ اس (آپ ﷺ پر نازل ہونے والالے کلام) کی اس (کلام) سے کتنی مشابہت ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ السلام پر نازل ہوا تھا۔ اللہ نے فرمایا اور جب وہ اس کلام قرآن کو سنتے ہیں جو رسول پر اتارا گیا ہے تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب ! ہم ایمان لے آئے (یعنی) تیرے نبی اور اس کی کتاب کی تصدیق کی، تو، تو ہم کو بھی تصدیق کرنے والوں کے ساتھ لکھ لے (یعنی) ان لوگوں کے ساتھ جو (مذکورہ) دونوں چیزوں کی تصدیق کا اقرار کرنے والے ہیں اور ان لوگوں کے جواب میں کہا کہ جنہوں نے ان کو اسلام لانے پر عار دلائی تھی اور وہ یہود میں سے تھے، اور ہمارے پاس کونسا عذر ہے کہ ہم اللہ پر اور حق قرآن پر جو ہمارے پاس آیا ہے ایمان نہ لائیں ؟ یعنی ایمان لانے سے ہمارے لئے کوئی چیز مانع نہیں ہے حالانکہ ایمان کا مقتضی موجود ہے اور ہم کیوں امید نہ رکھیں اس کا عطف نؤمِنُ پر ہے، یہ کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کی جنت میں رفاقت نصیب فرمائے اللہ تعالیٰ نے فرمایا، ان کو ان کے اس قول کی وجہ سے ایسی جنتیں عطا کیں جن میں نہریں بہتی ہیں، ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے، اور ایمان والوں کا یہ صلہ ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا تو یہی لوگ دوزخ والے ہیں۔ تحقیق و ترکیب و تسہیل و تفسیری فوائد قولہ : وَاِذَا سَمِعُوْا (الآیۃ) واؤ اگر استینافیہ مانا جائے تو یہ کلام مستانف ہوگا اور مفسر علام نے قال تعالیٰ کہہ کر اسی ترکیب کی طرف اشارہ کیا ہے، اور اگر عاطفہ مانا جائے جیسا کہ ابو سعود کی یہی رائے ہے تو اس کا عطف لایستکبرون پر ہوگا، ای ذلک بسبب اَنَّھم لَایَسْتکبرون قولہ : یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا آتِنَا، یہ جملہ مستانفہ ہے کہ جو ایک سوال مقدر کا جواب ہے، یعنی قرآن سنکر جب ان کی مذکورہ حالت ہوتی ہے تو وہ کیا کہتے ہیں، اس کا جواب ہے یقولون ربنا آمَنَّا الخ۔ قولہ : مُقْتَضِیَہِ ، یعنی جبکہ ایمان کا موجب موجود ہے اور وہ صالحین میں داخل ہونے کی ان کی رغبت و خواہش ہے۔ قولہ : عَطْفٌ عَلیٰ نُؤْمِنُ ، یعنی نطمع کا عطف نؤمِنُ پر ہے نہ کہ مبتداء محذوف کی خبر، ای نحن نطمع اس لئے کہ حذف خلاف ظاہر ہے تفسیر و تشریح وَاِذَا سَمِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَی الرسول (الآیۃ) گزشتہ آیات میں یہ ارشاد فرمایا گیا تھا کہ یہود و مشرکین کی عام اخلاقی حالت کے مقابلہ میں مسلمانوں کے حق میں نصاری کا رویہ قابل قدر ہے اور اس کی وجہ یہ بیان فرمائی گئی کہ نصاریٰ میں ایسے افراد موجود ہیں جو علم دوست اور دنیا سے کنارہ کش ہیں اور نہ وہ متکبر ہیں اب موجودہ پیش نظر آیتوں میں کچھ ایسے خدا ترس نصاریٰ کا خصوصی تذکرہ ہے جن کو آپ ﷺ پر ایمان لانے کی سعادت حاصل ہوئی، ان حضرات کی حق شناسی کا واقعہ چونکہ اسلام کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے اسلئے اس واقعہ کو قدرے تفصیل سے لکھا جاتا ہے۔ ہجرت حبشہ کے واقعہ کی تفصیل : مشرکین مکہ نے جب یہ دیکھا کہ دن بدن لوگ اسلام کے حلقہ بگوش ہوتے جا رہے ہیں اور اسلام کا دائرہ وسیع ہوتا جاتا ہے تو متفقہ طور پر منصوبہ بند طریقہ پر مسلمانوں کے درپئے آزاد ہوگئے، اور طرح طرح سے مسلمانوں کو ستانا شروع کردیا کوئی دن ایسا نہ گذرتا تھا کہ ایک نہ ایک مسلمان مشرکین کے دست ستم سے زخم خوردہ ہو کر نہ آتا ہو، پوری صورت حال آپ ﷺ کے سامنے تھی مگر آپ ﷺ کچھ نہیں کرسکتے تھے، مجبوراً آپ نے مکہ سے ہجرت کرنے کی اجازت دیدی، آپ نے فرمایا : تفرّقوا فی الارض فاِن اللہ یجمعکم قالوا الی این نذھب قال الی ھنا وَاشارَ بیدہ الی ارض الحبشۃ۔ (عبد الرزاق عن معمر عن الزھری) ۔ ترجمہ : تم اللہ کی زمین میں کہیں چلے جاؤ یقیناً اللہ تعالیٰ تم سب کو عنقریب جمع کرے گا، صحابہ نے عرض کیا کہاں جائیں ؟ آپ نے ملک حبشہ کی طرف اشارہ فرمایا۔ اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ وہاں ایک بادشاہ ہے جس کی قلمرو میں کوئی کسی پر ظلم نہیں کرسکتا اور نہ وہ خود ظالم ہے چناچہ ماہ رجب 5 نبوی میں نفوس قدسیہ کے مندرجہ ذیل قافلے نے حبشہ کی جانب ہجرت فرمائی۔ حبشہ کی پہلی ہجرت : نفوس قدسیہ کا یہ قافلہ سولہ (16) افراد پر مشتمل تھا، جن میں گیارہ مرد اور پانچ عورتیں تھیں، جن کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔ مرد : (1) حضرت عثمان بن عفان ؓ ، (2) حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ ، (3) زبیر بن عوام ؓ ، (4) ابو حذیفہ بن عتبہ ؓ ، (5) مصعب بن عمیر ؓ ، (6) ابوسلمہ بن عبد الاسد ؓ ، (7) حضرت عثمان بن مظعون ؓ ، (8) حضرت عامر بن ربیعہ ؓ ، (9) سہیل بن بیضاء ؓ ، (10) ابوسبرہ بن ابی رہم عامری ؓ ، (11) حاطب بن عمر ؓ ۔ عورتیں : (1) حضرت رقیہ ؓ ، (آپ ﷺ کی صاحبزادی) اور حضرت عثمان غنی کی زوجہ محترمہ، (2) سہلہ بنت سہیل ابو حذیفہ کی بیوی، (3) ام سلمہ بنت ابی امیہ ابو سلمہ کی بیوی جو ابو سلمہ کی وفات کے بعد آپ ﷺ کی روجیت سے مشرف ہو کر ام المومنین کے لقب سے ملقب ہوئیں، (4) لیلیٰ بنت ابی حثمہ عامر بن ربیعہ کی بیوی، (5) ام کلثوم بنت سہیل بن عمر ؓ ابو سبرہ کی بیوی، (سیرت المصطفیٰ ) بعض حضرات نے عبد اللہ بن مسعود ؓ کا نام بھی ذکر کیا ہے حافظ عسقلانی (رح) تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود حبشہ کی پہلی ہجرت میں شریک نہیں تھے، البتہ دوسری ہجرت میں شریک تھے۔ مذکورہ سولہ افراد کا قافلہ چھپ چھپا کر مکہ سے روانہ ہوا حسن اتفاق کہ جب یہ حضرات جدہ کی بندرگاہ پر پہنچے تو دو تجارتی کشتیاں حبشہ جانے کیلئے تیار تھیں پانچ درہم اجرت دیکر یہ سب حضرات سوار ہوگئے، مشرکین مکہ کو جب اس کا علم ہوا تو ان کے تعاقب میں آدمی دوڑائے، جب یہ لوگ بندرگاہ پہنچے تو کشتیاں روانہ ہوچکی تھیں (سیرت مصطفیٰ ) یہ حضرات رجب سے شوال تک حبشہ میں مقیم رہے، ادھر یہ خبر مشہور ہوگئی کہ اہل مکہ مسلمان ہوگئے، اس خبر کو صحیح سمجھ کر یہ حضرات حبشہ سے مکہ کے لئے روانہ ہوگئے مکہ کے قریب پہنچ کر معلوم ہوا کہ یہ خبر غلط ہے چناچہ یہ لوگ سخت کشمکش میں مبتلا ہوگئے، کوئی چھپ کر اور کوئی کسی کی پناہ لے کر مکہ میں داخل ہوا۔ حبشہ کی جانب دوسری ہجرت : اب تو مشرکین مکہ نے مسلمانوں کو اور زیادہ ستانا شروع کردیا آپ ﷺ نے دوبارہ حبشہ کی طرف ہجرت کی اجازت دیدی نفوس قدسیہ کا یہ قافلہ ایک سو تین افراد پر مشتمل تھا جن میں چھیاسی (86) مرد اور سترہ (17) عورتیں شامل تھیں، شرکاء وفد کے ناموں کے لئے سیرت المصطفیٰ کی طرف رجوع کریں۔ (سیرت ابن ہشام، سیرت المصطفیٰ ) قریش کا وفد حبشہ میں : قریش نے جب یہ دیکھا کہ صحابہ کرام حبشہ میں جا کر اطمینان کے ساتھ ارکان اسلام ادا کرنے لگے ہیں تو مشورہ کرکے عمرو بن العاص اور عبد اللہ بن ابی ربیعہ کو نجاشی اور اس کے تمام ارکان و مصاحبین کیلئے تحائف و ہدایا دیکر حبشہ بھیجا، چناچہ یہ دونوں صاحبان حبشہ پہنچ کر اول ارکان سلطنت اور مصاحبین سے ملے اور ان کو بیش بہا نذرانے پیش کئے اور دوران گفتگو کہا کہ ہمارے شہر کے چند نادانوں نے اپنا آبائی دین چھوڑ کر ایک نیا دین اختیار کیا ہے اور وہ آپ کے شہر میں پناہ گزیں ہوگئے ہیں ہماری قوم کے اشراف اور سربرآوردہ لوگوں نے ہم کو بادشاہ کی خدمت میں بھیجا ہے کہ یہ لوگ ہمارے حوالہ کر دئیے جائیں، آپ حضرات بادشاہ سے سفارش کیجئے کہ ان لوگوں کو بغیر کسی مکاملہ اور گفتگو کے ہمارے سپرد کر دے چناچہ جب یہ لوگ دربار میں باریاب ہوئے اور نذرانے اور ہدایا پیش کرکے اپنا مدعا پیش کیا تو ارکان سلطنت اور مصاحبین نے پوری تائید کی، عمر و بن العاص اور عبد اللہ بن ابی ربیعہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ شاہ حبشہ مسلمانوں کو بلا کر حقیقت حال دریافت کرے یا ان کی بات سنے، اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ لوگ بھی بخوبی سمجھتے تھے کہ ہمارا مکرو فریب ظاہر ہوجائیگا اور مسلمانوں کی زبانوں سے حق ظاہر ہونے کے بعد اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتا، شاہ حبشہ نجاشی اس بات پر ہرگز راضی نہ ہوا کہ فریق مخالف کی بات سنے بغیر ایک طرفہ فیصلہ کر دے، اور صاف کہ دیا کہ میں صورت حال کو دریافت کئے بغیر ان لوگوں کو تمہارے حوالہ نہیں کرسکتا اور ایک قاصد مسلمانوں کے پاس ان کو بلانے کیلئے روانہ کیا، قاصد صحابہ کے پاس پہنچا اور بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔ صحابہ کی حق گوئی اور بیباکی : بادشاہ کے دربار کیلئے روانہ ہوتے وقت صحابہ میں سے کسی نے کہا کہ دربار میں پہنچ کر کیا کہو گے ؟ مطلب یہ تھا کہ بادشاہ عیسائی ہے اور ہم مسلمان ہیں بہت سے عقائد میں ہمارے اور ان کے درمیان اختلاف ہے، اس کے جواب میں صحابہ نے کہا ہم دربار میں وہی کہیں گے جو ہمارے نبی نے سکھایا ہے، صحابہ کی جماعت دربار میں پہنچی اور صرف سلام پر اکتفاء کیا، عام شاہی آداب کے مطابق کسی نے بھی بادشاہ کو سجدہ نہیں کیا، شاہی مقربین کو مسلمانوں کا یہ طرز عمل بہت ناگوار گزرا، چناچہ اسی وقت مسلمانوں سے سوال کر بیٹھے کہ آپ لوگوں نے بادشاہ کو سجدہ کیوں نہیں کیا ؟ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ خود بادشاہ نے سوال کیا کہ تم نے سجدہ کیوں نہیں کیا ؟ حضرت جعفر ؓ نے کہا ہم خدا کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کرتے، اللہ کے رسول نے ہمیں یہی حکم دیا کہ اللہ عزوجل کے سوا کسی کو سجدہ نہ کریں، مسلمانوں نے یہ بھی کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کو بھی اسی طرح سلام کرتے ہیں اور آپس میں بھی، بادشاہ نے پوچھا کہ عیسائیت اور بت پرستی کے علاوہ کونسا دین ہے جو تم نے اختیار کیا ہے، صحابہ کی جماعت میں سے حضرت جعفر ؓ ، جواب کے لئے اٹھے، اور ایہا الملک کہہ کر ایک ایسی تقریر دل پذیر کی کہ بادشاہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا، نجاشی نے کہا اچھا اس کلام میں سے جو تمہارے پیغمبر پر نازل ہوا ہے سناؤ حضرت جعفر ؓ نے سورة مریم کی ابتدائی آیتیں پڑھ کر سنائیں، یہی وہ موقع ہے جس کو وَاِذَا سمعوا الخ میں بیان کیا گیا ہے اور یہی واقعہ اس کا شان نزول ہے، مؤرخین اور سیرت نگار اس بات پر متفق ہیں کہ مذکورہ آیت کے مصداق شاہ حبشہ اصحمہ نجاشی متوفی 9 ھ اور اس کے وہ درباری ہیں جو سچے مسیحی تھے، جب شاہ حبشہ اور درباریوں نے سورة مریم کی آیتیں سنیں تو سب آب دیدہ ہوگئے، روتے روتے بادشاہ کی ڈاڑھی تر ہوگئی، جب حضرت جعفر ؓ تلاوت ختم کرچکے تو نجاشی نے کہا یہ کلام اور وہ کلام جو عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام لیکر آئے دونوں ایک ہی شمعدان سے نکلے ہوئے ہیں۔ نجاشی کا قریشی وفد کو دو ٹوک جواب : شاہ حبشہ نے قریشی وفد سے صاف کہہ دیا کہ میں ان لوگوں کو ہرگز تمہارے حوالہ نہ کروں گا، جب قریشی وفد دربار سے بےنیل و مرام باہر نکلا تو عمرو بن العاص نے کہا کہ میں کل بادشاہ کے سامنے ایک ایسی بات پیش کروں گا کہ جس سے وہ ان لوگوں کو بالکل نیست و نابود کر دے گا، اگلے روز قریشی وفد نے دوبارہ دربار میں باریابی حاصل کی اس دوران عمر و بن العاص نے نجاشی سے کہا کہ اے بادشاہ یہ لوگ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی شان میں بہت سخت بات کہتے ہیں نجاشی نے دوبارہ صحابہ کرام کو بلا بھیجا، اس وقت صحابہ تشویش میں مبتلا ہوگئے جماعت میں سے کسی نے کہا اگر بادشاہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں سوال کرے گا تو کیا جواب ہوگا ؟ اس پر سب نے متفق ہو کر کہا خدا کی قسم ہم وہی کہیں گے جو اللہ اور اس کے رسول نے فرمایا ہے، ؎ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی نجاشی کے دربار میں مسلمانوں کی دوبارہ حاضری : مسلمان نجاشی کے دربار میں پہنچے تو نجاشی نے دریافت کیا کہ تم لوگ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ حضرت جعفر ؓ نے کہا ہم حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں وہی کہتے ہیں جو ہمارے رسول ﷺ نے فرمایا ہے، وہ یہ کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کے بندے اور اس کے رسول تھے اور خدا کی خاص روح اور اس کا خاص کلمہ تھے، نجاشی نے زمین سے ایک تنکا اٹھا کر کہا، خدا کی قسم مسلمانوں نے جو کچھ کہا عیسیٰ (علیہ السلام) اس سے ایک تنکے کی مقدار بھی زائد نہیں، اگرچہ یہ بات بہت سے درباریوں کو ناگوارہ گزری مگر نجاشی نے اس کی پرواہ نہیں کی، اور کہا سونے کا ایک پہاڑ لے کر بھی تم کو ستانا پسند نہیں کرتا، اور حکم دیا کہ قریش کے تمام تحائف وہدا یا واپس کر دئیے جائیں، اس کے بعد مسلمان حبشہ میں اطمینان و سکون کے ساتھ رہنے لگے، جب رسول اللہ ﷺ نے ہجرت فرمائی تو ان میں اکثر لوگ خبر سنتے ہی حبشہ سے مدینہ منورہ واپس آگئے، جن میں سے چوبیس (24) آدمی غزوہ بدر میں شریک ہوئے، باقی ماندہ لوگ حضرت جعفر ؓ کی معیت میں 7 ھ فتح خیبر کے وقت حبشہ سے مدینہ پہنچے۔ (عیون الاثر) حضرت جعفر ؓ کی حبشہ سے مدینہ کو روانگی : حضرت جعفر جب حبشہ سے مدینہ کیلئے روانہ ہوئے تو نجاشی نے سب کے لئے سواری اور زادراہ دیا اور مزید براں کچھ ہدایا اور تحائف بھی دئیے اور ایک قاصد ہمراہ کردیا اور یہ کہا میں نے جو کچھ آپ لوگوں کے ساتھ کیا ہے اس کی اطلاع آنحضرت ﷺ کو دینا اور کہہ دینا کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ بلا شبہ اللہ کے رسول ہیں اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میرے لئے دعاء مغفرت فرمائیں، چناچہ مسلمانوں کی جماعت نے مدینہ پہنچ کر پوری صورت حال اور سرگذشت آپ ﷺ کو سنائی اور نجاشی کا پیغام دعاء بھی پہنچایا آپ اسی وقت اٹھے اور وضو کیا اور تین بار یہ دعاء کی، اللھم اغفر للنجاشی، اے اللہ تو نجاشی کی مغفرت فرما اور سب مسلمانوں نے آمین کہی۔
Top