Tafseer-e-Jalalain - Nooh : 23
وَ قَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا١ۙ۬ وَّ لَا یَغُوْثَ وَ یَعُوْقَ وَ نَسْرًاۚ
وَقَالُوْا : اور انہوں نے کہا لَا تَذَرُنَّ : نہ تم چھوڑو اٰلِهَتَكُمْ : اپنے ا لہوں کو وَلَا : اور نہ تَذَرُنَّ : تم چھوڑو وَدًّا : ود کو وَّلَا سُوَاعًا : اور نہ سواع کو وَّلَا يَغُوْثَ : اور نہ یغوث کو وَيَعُوْقَ : اور نہ یعوق کو وَنَسْرًا : اور نہ نسر کو
اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا
ولا تذرن ودا الخ یہ پانچوں، قوم نوح (علیہ السلام) کے نیک آدمی تھے اور یہ انہیں کے نام ہیں جب ان کا انتقال ہوگیا تو شیطان نے ان کے عقیدت مندوں سے کہا کہ ان کی تصویریں بنا کر تم اپنے گھروں اور عبادت خانوں میں رکھ لو، تاکہ ان کی یاد زندہ رہے اور ان کے تصور سے تم بھی ان کی طرح نیکیاں کرتے رہو جب یہ تصویر بنا کر رکھنے والے فوت ہوگئے تو شیطان نے ان کی نسلوں کو یہ کہہ کر شرک میں مبتلا کردیا کہ تمہارے آباء تو ان کی پوجا کرتے تھے جن کی تصویریں تمہارے گھروں میں لٹک رہی ہیں، چناچہ انہوں نے ان کی پوجا شروع کردی۔ (بخاری تفسیر، سورة نوح) قوم نوح (علیہ السلام) کے ان پانچوں بزرگوں کی اتنی شہرت ہوئی کہ عرب میں بھی ان کی پوجا ہونے لگی، چناچہ ” ود “ دومۃ … میں قبیلہ کلب کا معبود تھا اور ” سواع “ ، ساحل بحر کے قبیلہ ہذیل کی دیوی تھی، ” یغوث “ سباء کے قریب قبیلہ ٔ طے کی بعض … خوں کا بت تھا اور ” یعوق “ ہمدان کے علاقہ میں قبیلہ ہمدان کی شاخ خیوان کا بت تھا، اور یہ گھوڑے کی شکل کا تھا، اور ” نسر “ … حمیر کا بت تھا جس کی شکل گدھ کی سی تھی۔ قد اضلوا کثیرا، اضلوا کا فاعل قوم نوح کے رئوساء ہیں جنہوں نے مذکورہ پانچوں بزرگوں کے ناموں سے لوگوں کو گمراہ کیا۔
Top