Jawahir-ul-Quran - Yunus : 48
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں مَتٰى : کب هٰذَا : یہ الْوَعْدُ : وعدہ اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو صٰدِقِيْنَ : سچے
اور کہتے ہیں65 کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
65: یہ شکویٰ ہے۔ مشرکین مکہ فرط انکار اور ضد وعناد کی وجہ سے آنحضرت ﷺ سے مطالبہ کرتے کہ جس عذاب یا قیامت سے تو ہمیں ڈراتا ہے وہ کہاں ہے اور کب آئے گا اسے جلدی لاؤ۔ “ یرید کفار مکة لفرط انکارھم واستعجالھم العذاب اي متی العقاب او متی الساعة التی یعدنا محمد ” (قرطبی ج 8 ص 349) ۔
Top