Jawahir-ul-Quran - An-Nahl : 82
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ پھرجائیں فَاِنَّمَا : تو اس کے سوا نہیں عَلَيْكَ : تم پر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : کھول کر (صاف صاف)
پھر اگر پھرجائیں66 تو تیرا کام تو یہی ہے کھول کر سنا دینا
66:۔ یہ تمام مذکورہ دلائل سے متعلق ہے اور اِنْ کی جزا محزوف ہے ای فان تولوا بعد ھذہ الدلائل الواضحۃ والبینات القاھرۃ فاف لھم۔ یعنی یہ معاندین اگر ایسے واضح دلائل و بینات کے بعد بھی مسئلہ توحید کو نہ مانیں تو تف ہے ان کی عقلوں پر۔ اگر وہ نہ مانیں تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں کیونکہ آپ کا فرض تبلیغ ہے جو آپ نے احسن طریق سے انجام دے دیا۔ صاحب مدارک نے فلا تبعۃ علیک جزا مقدر مانی ہے۔ ای فلا تبعۃ علیک وفی زلک لان الذی علیک ھو التبلیغ الظھار و قد فعلت (مدارک ج 2 ص 228) ۔
Top