Jawahir-ul-Quran - An-Nahl : 83
یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ۠   ۧ
يَعْرِفُوْنَ : وہ پہچانتے ہیں نِعْمَتَ : نعمت اللّٰهِ : اللہ ثُمَّ : پھر يُنْكِرُوْنَهَا : منکر ہوجاتے ہیں اسکے وَاَكْثَرُهُمُ : اور ان کے اکثر الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع) ناشکرے
پہچانتے ہیں67 اللہ کا احسان پھر منکر ہوجاتے ہیں اور بہت ان میں ناشکر ہیں
67:۔ وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو خوب پہچانتے ہیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں مگر اس کے باوجود عملاً ان کا انکار کرتے ہیں کیونکہ اللہ کے سوا غیروں کی عبادت کرتے اور ازراہ عناد و تعنت ان نعمتوں کو اپنے معبودان باطلہ کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ ای یعرفون ان اللہ تعالیٰ ھو المسدی الیھم ذلک وھو المتفضل بہ علیہم و مع ھذا ینکرون ذلک و یعبدون معہ غیرہ و یسندون النصر والرز الی غیرہ ( ابن کثیر ج 2 ص 580) ان کے دلوں پر مہر جباریت لگ چکی ہے اس لیے ان پر دلائل کا کوئی اثر ہوگا نہ امتنان کا۔
Top