Jawahir-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 59
قَالُوْا مَنْ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیْنَ
قَالُوْا : کہنے لگے مَنْ : کون۔ کس فَعَلَ : کیا ھٰذَا : یہ بِاٰلِهَتِنَآ : ہمارے معبودوں کے ساتھ اِنَّهٗ : بیشک وہ لَمِنَ : البتہ۔ سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
کہنے لگے کس نے41 کیا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ وہ تو کوئی بےانصاف ہے
41:۔ ” قَالُوْا مَنْ فَعَلَ الخ “ مشرکین جب عید منا کر واپس آئے تو حسب دستور اپنے معبودوں کو نذرانہ سجود پیش کرنے کے لیے عبادت خانہ میں داخل ہوئے تو معبودوں کو ناگفتہ بہ حالت میں دیکھ کر سخت برہم ہوئے اور ایک دوسرے سے کہنے لگے ہمارے معبودوں سے یہ حرکت جس نے بھی کی ہے اس نے بڑا ظلم کیا ہے۔
Top