Jawahir-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 62
قَالُوْۤا ءَاَنْتَ فَعَلْتَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَا یٰۤاِبْرٰهِیْمُؕ
قَالُوْٓا : انہوں نے کہا ءَاَنْتَ : کیا تو فَعَلْتَ : تونے کیا ھٰذَا : یہ بِاٰلِهَتِنَا : ہمارے معبودوں کے ساتھ يٰٓاِبْرٰهِيْمُ : اے ابراہیم
بولے44 کیا تو نے کیا ہے یہ ہمارے معبودوں کے ساتھ اے ابراہیم
44:۔ ” قَالُوْا ءَ اَنْتَ فَعَلْتَ الخ “ اس سے پہلے اندماج ہے ای فاتوا بہ یعنی وہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو سر عام لے آئے اور ان سے سوال کیا۔ اے ابراہیم ! کیا تو نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کچھ کیا ہے ؟ اس سوال سے ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے اس فعل کا اقرار کرلیں گے تو وہ انہیں حسب منشاء سزا دے سکیں گے مگر ان کا مقصد پورا نہ ہوا اور معاملہ برعکتس ہوگیا اور الٹے کود ذلیل ورسوا ہوئے (من الکبیر ) ۔
Top