Jawahir-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 76
وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ
وَنُوْحًا : اور نوح اِذْ نَادٰي : جب پکارا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے فَاسْتَجَبْنَا : تو ہم نے قبول کرلی لَهٗ : اس کی فَنَجَّيْنٰهُ : پھر ہم نے اسے نجات دی وَاَهْلَهٗ : اور اس کے لوگ مِنَ : سے الْكَرْبِ : بےچینی الْعَظِيْمِ : بڑی
اور نوح کو جب53 اس نے پکارا اس سے پہلے   پھر قبول کرلی ہم نے اس کی دعا سو بچا دیا اس کو اور اس کے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے
53:۔ ” وَنُوْحًا اِذْ نَادٰی الخ “ یہ چوتھی تفصیل نقلی دلیل ہے۔ دیکھو بوقت طوفان نوح (علیہ السلام) نے بھی ہمیں پکارا تو ہم نے اس ہولناک طوفان سے ان کے اہل ایمان ساتھیوں کو بچالیا اور ظالم اور ستمگر مشرکین کے شر و فساد اور ان کی تکلیف و ایذاء سے ان کو نجات دی اور طالم و فاسق قوم کو غرق کردیا۔ ” فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ “ ان کی دعا ہم ہی نے قبول کی۔ ” فَنَجَّیْنٰهُ “ ان کو عذاب سے ہم ہی نے بچایا۔ ” وَنَصَرْنٰهُ “ اور مشرکین پر ہم ہی نے ان کو غلبہ دیا۔ ” فَاَغْرَقْنٰھُمْ “ اور مشرکین کو ہم ہی نے غرق کیا۔
Top