Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 118
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠   ۧ
وَقُلْ : اور آپ کہیں رَّبِّ : اے میرے رب اغْفِرْ : بخش دے وَارْحَمْ : اور رحم فرما وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ : بہترین رحم کرنے والا ہے
اور تو کہہ اے رب87 معاف کر اور رحم کر اور تو ہے بہتر سب رحم والوں سے
87:۔ ” وقل رب اغفر الخ “ آخر میں حضرت پیغمبر خدا ﷺ کو اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور رحمت طلب کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ عفو و رحمت سے کوئی بھی بےنیاز نہیں ہوسکتا اور یہی دو چیزیں ہیں جن کے ذریعہ انسان اللہ کے عذاب و عقاب سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ لان رحمہ اذا ادرکت احدا اغنت عن رحمۃ غیرہ ورحمۃ غیرہ لا تغنیہ عن رحمتہ (مدارک ج 3 ص 100) سورة مومنون میں آیات توحید اور اس کی خصوصیات 1 ۔ ” قد افلح المومنون “ تا ” ھم فیھا خالدون “ عذاب الٰہی سے بچنے کے لیے امور ثلاثہ کا بیان۔ 2 ۔ ” ولقد خلقنا الانسان “ تا ” وعلیھا وعلی الفلک تحملون “ (رکوع 1) نفی شرک فی التصرف پر دلائل عقلیہ۔ 3 ۔ ” ولقد ارسلنا نوحا “ تا ” افلا تتقون “۔ (رکوع 2) نفی شرک اعتقادی۔ 4 ۔ ” یا ایہا الرسل کلوا من الطیبت “ تا ” انی بما تعملون علیم “ (رکوع 4) ۔ نفی شرک فعلی۔ 5 ۔ ” ان الذین ھم من خشیۃ ربھم مشفقون “ تا ” وھم لھا سبقون “ (رکوع 4) دفع عذاب کے لیے امور ثلاثہ کا اعادہ۔ 6 ۔ ” ولو اتبع الحق اھواءھم لفسدت السموات والارض و من فیھن “ نفی کارسازی از غیر اللہ۔ 7 ۔ ” وھو الذی انشا لکم السمع “ تا ” افلا تعقلون “ (رکوع 5) ۔ نفی شرک اعتقادی۔ 8 ۔ ” قل لمن الارض و من فیھا “ تا ” قل فانی تسحرون “۔ نفی شرک اعتقادی پر تین دلائل عقلیہ علی سبیل الاعتراف من الخصم۔ 9 ۔ ” ما اتخذ اللہ من ولد “ تا ” فتعالی اللہ عما یشرکون “۔ نفی شرک فی التصرف۔ 10 ۔ ” فتعالی اللہ الملک الحق ‘ تا ” وانت خیر الراحمین “ (رکوع 6) نفی شرک ہر قسم سورة مومنون ختم ہوئی
Top