Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 26
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب انْصُرْنِيْ : میری مدد فرما بِمَا : اس پر كَذَّبُوْنِ : انہوں نے مجھے جھٹلایا
بولا اے رب تو مدد کر26 میری کہ انہوں نے مجھ کو جھٹلایا
26:۔ ” قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ الخ “ حضرت نوح (علیہ السلام) ساڑھے نو سو سال اپنی قوم کو توحید کی دعوت دیتے رہے مگر قوم ضد وعناد سے اپنے مشرکانہ عقائد و اعمال پر جمی رہی تو ان کے راہ راست پر آنے سے مایوس ہو کر حضرت نوح (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اے اللہ میر متواتر تبلیغ و دعوت پر ان کے مسلسل انکار و جحود کی وجہ سے اب انہیں ہلاک کردے اور میری تکذیب کا ان سے انتقام لے۔ ای اھلکھم بسبب تکذیبھم ایای (کبیر ج 6 ص 281) ۔
Top