Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 32
فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠   ۧ
فَاَرْسَلْنَا : پھر بھیجے ہم نے فِيْهِمْ : ان کے درمیان رَسُوْلًا : رسول (جمع) مِّنْهُمْ : ان میں سے اَنِ : کہ اعْبُدُوا : تم عبادت کرو اللّٰهَ : اللہ مَا لَكُمْ : نہیں تمہارے لیے مِّنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود غَيْرُهٗ : اس کے سوا اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پھر تم ڈرتے نہیں
پھر بھیجا ہم نے31 ان میں ایک رسول ان میں کا کہ بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا حاکم اس کے سوا پھر کیا تم ڈرتے نہیں
31:۔ ” فَاَرْسَلْنَا فِیْھِمْ الخ “ یہ دوسری نقلی دلیل ہے از ہود (علیہ السلام) برائے نفی شرک فی التصرف۔ حضرت ہود (علیہ السلام) نے بھی اپنی قوم کو پیغام دیا تھا۔ ” اُعْبُدُوْا اللّٰهَ مَالَکُمْ الخ “ تم صرف اللہ ہی کو حاجات و مصائب میں پکارو کیونکہ اس کے سوا تمہارا کارساز اور حاجت روا نہیں۔
Top