Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 37
اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ
اِنْ هِىَ : نہیں اِلَّا : مگر حَيَاتُنَا : ہماری زندگی الدُّنْيَا : دنیا نَمُوْتُ : اور ہم مرتے ہیں وَنَحْيَا : اور ہم جیتے ہیں وَمَا : اور نہیں نَحْنُ : ہم بِمَبْعُوْثِيْنَ : پھر اٹھائے جانے والے
اور کچھ نہیں یہی جینا ہے ہمارا35 دنیا کا مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم کو پھر اٹھنا نہیں
35:۔ ” اِنْ ھِیَ الخ “ دوبارہ زندہ ہونا بالکل عقل و قیاس سے بعید بات ہے اور نہ کوئی اور زندگی ہے بس اصل زندگی یہی دنیا ہی میں ہے جسے ہم اس زمین پر بسر کرتے ہیں جب ہم مرجائیں گے تو یہ زندگی ختم ہوجائے گی اور ہم بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔ ” اِنْ ھُوَ اِلَّا رَجُلٌ الخ “ یہ ہود (عیاذا باللہ) خدا پر بہتان باندھتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور اس نے مجھے مسئلہ توحید اور حشر و نشر کے عقیدے کی تبلیغ و اشاعت کے لیے بھیجا ہے اس لیے ہم تو اس کی بات ہرگز نہیں مانیں گے ای ما ھو الا مفتر علی اللہ فیما یدعیہ من استنبائہ لہ وفیما یعدنا من البعث (مدارک ج 3 ص 92) ۔
Top