Jawahir-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 157
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ
فَعَقَرُوْهَا : پھر انہوں نے کونچیں کاٹ دیں اسکی فَاَصْبَحُوْا : پس رہ گئے نٰدِمِيْنَ : پشیمان
پھر کاٹ ڈالا اس اونٹنی کو59 پھر کل کو رہ گئے پچتاتے
59:۔ پانی کے ایک دن کے ناغہ سے انہیں تکلیف ہونے لگی اس لیے انہوں نے اونٹنی کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا اور سب نے خوشی سے ایک آدمی کو اس کام پر مقرر کردیا جس نے اس کی ٹانگیں کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد جب اللہ کا عذاب آگیا تو اب اپنے کیے پر بہت پشیمان ہوئے مگر اب کیا فائدہ چناچہ عذاب صیحہ سے اللہ نے ان کو ہلاک کردیا۔ ” ان فی ذلک لایۃ الخ “ اس کی تفسیر گذر چکی ہے۔
Top