Jawahir-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 34
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ
قَالَ : فرعون نے کہا لِلْمَلَاِ : سرداروں سے حَوْلَهٗٓ : اپنے گرد اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَسٰحِرٌ : جادوگر عَلِيْمٌ : دانا، ماہر
بولا اپنے گرد کے سرداروں سے20 یہ تو کوئی جادوگر ہے پڑھا ہوا
20:۔ اب فرعون حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے پیش کردہ عقلی دلائل اور معجزوں کے سامنے بالکل بےبس اور لاجواب ہوچکا تھا اور اس نے خطرہ محسوس کیا کہ کہیں اہل دربار موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف مائل نہ ہوجائیں اس لیے اس نے فورًا اپنے درباریوں اور مقربوں سے کہا اب حقیقت واضح ہوگئی کہ موسیٰ پیغمبر نہیں ہے وہ ایک ماہر جادوگر ہے جو جادو کے زور سے تمہارے ملک پر اور تخت و تاج پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اب تم مشورہ دو کہ اب اس سے نجات پانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ قال ھذا القول علی سبیل التنفیر لا یقبلوا قول موسیٰ (خازن) ۔
Top