Jawahir-ul-Quran - Al-Qasas : 13
فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ۠   ۧ
فَرَدَدْنٰهُ : تو ہم نے لوٹا دیا اس کو اِلٰٓى اُمِّهٖ : اس کی ماں کی طرف كَيْ تَقَرَّ : تاکہ ٹھنڈی رہے عَيْنُهَا : اس کی آنکھ وَلَا تَحْزَنَ : اور وہ غمگین نہ ہو وَلِتَعْلَمَ : اور تاکہ جان لے اَنَّ : کہ وَعْدَ اللّٰهِ : اللہ کا وعدہ حَقٌّ : سچا وَّلٰكِنَّ : اور لیکن اَكْثَرَهُمْ : ان میں سے بیشتر لَا يَعْلَمُوْنَ : وہ نہیں جانتے
پھر ہم نے پہنچا دیا اس کو14 اس کی ماں کی طرف کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غمگین نہ ہو اور جانے کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے پر بہت لوگ نہیں جانتے
14:۔ فاء فصیحہ ہے یعنی انہوں نے اس کی بات مان لی اور وہ ان کے کہنے پر اپنی والدہ کو ان کے پاس لے آئی جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی والدہ کی خوشبو سونگھی تو فورًا اس کا دودھ پینا شروع کردیا چناچہ فرعون نے بچے کی پرورش اسی کے حوالے کردی۔ اس طرح ہم نے موسیٰ کو اس کی والدہ کے پاس واپس کردیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور اس کی جدائی کا اسے غم نہ ہو نیز اسے یقین ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا تھا۔
Top