Jawahir-ul-Quran - Al-Qasas : 22
وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یَّهْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ
وَلَمَّا : اور جب تَوَجَّهَ : اس نے رخ کیا تِلْقَآءَ : طرف مَدْيَنَ : مدین قَالَ : کہا عَسٰى : امید ہے رَبِّيْٓ : میرا رب اَنْ يَّهْدِيَنِيْ : کہ مجھے دکھائے سَوَآءَ السَّبِيْلِ : سیدھا راستہ
اور جب منہ کیا22 مدین کی سیدھ پر بولا امید ہے کہ میرا رب لے جائے مجھ کو سیدھی راہ پر
22:۔ مدین حضرت شعیب (علیہ السلام) کا شہر تھا۔ یہ شہر فرعون کی سلطنت سے باہر تھا اور مصر سے قریب بھی تھا اس لیے مدین کا رخ کیا۔ و مدین قریۃ شعیب (علیہ السلام) سمیت بمدین بن ابراہیم ولم تکن فی سلطان فرعون و بینہا و بین مصر مسیرۃ ثمانیۃ ایام (مدارک ج 3 ص 176) ۔ راستہ چونکہ صحیح معلوم نہ تھا اس لیے محض اندازے سے ایک راستہ پکڑ لیا اور خدا کے بھروسے پر چل دئیے کہ وہ اپنی مہربانی سے سیدھی راہ پر ڈال دے گا۔
Top