Jawahir-ul-Quran - Al-Qasas : 35
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ بِاٰیٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ
قَالَ : فرمایا سَنَشُدُّ : ہم ابھی مضبوط کردیں گے عَضُدَكَ : تیرا بازو بِاَخِيْكَ : تیرے بھائی سے وَنَجْعَلُ : اور ہم عطا کریں گے لَكُمَا : تمہارے لیے سُلْطٰنًا : غلبہ فَلَا يَصِلُوْنَ : پس وہ نہ پہنچیں گے اِلَيْكُمَا : تم تک بِاٰيٰتِنَآ : ہماری نشانیوں کے سبب اَنْتُمَا : تم دونوں وَمَنِ : اور جس اتَّبَعَكُمَا : پیروی کی تمہاری الْغٰلِبُوْنَ : غالب رہو گے
فرمایا ہم مضبوط کردیں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے34 اور دیں گے تم کو غلبہ پھر وہ نہ پہنچ سکیں گے تم تک ہماری نشانیوں سے تم اور جو تمہارے ساتھ ہو غالب رہو گے
34:۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کی دونوں درخواستیں منظور فرما لیں اور فرمایا تیرے بھائی کو تیرا معاون بھی بنا دوں گا اور تمہیں ایسا غلبگہ دوں گا کہ وہ تمہیں کوئی گزند نہیں پہنچا سکیں گے اور تمہیں ایسا رعب عطا کردوں گا کہ وہ مارے خوف وہیبت کے برے ارادے سے تمہارے قریب بھی نہ آسکیں گے۔ بایاتنا کا متعلق محذوف ہے ای اذھبا بایاتنا، یا نجعل یا سلطانا، یا لا یصلون کے متعلق ہے، یا یہ ظرف الغالبون کے متعلق ہے اور ظرف کی تقدیم رعایت فاصلہ یا حصر کے لیے ہے (روح) ۔
Top