Jawahir-ul-Quran - Faatir : 26
ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠   ۧ
ثُمَّ : پھر اَخَذْتُ : میں نے پکڑا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : وہ جنہوں نے کفر کیا فَكَيْفَ : پھر کیسا كَانَ : ہوا نَكِيْرِ : میرا عذاب
پھر پکڑا میں نے26 منکروں کو سو کیسا ہوا انکار میرا
26:۔ ثم اخذت الخ : یہ تخویف دنیوی ہے جب اقوام سابقہ نے انبیاء (علیہم السلام) کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو دنیا ہی میں دردناک عذاب میں مبتلا کردیا۔ مشرکین مکہ اگر اسی طرح تکذیب و انکار پر قائم رہے تو ان کا بھی یہی حشر ہوگا۔
Top