Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 80
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ
الَّذِيْ : جس نے جَعَلَ : پیدا کیا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنَ : سے الشَّجَرِ : درخت الْاَخْضَرِ : سبز نَارًا : آگ فَاِذَآ : پس اب اَنْتُمْ : تم مِّنْهُ : اس سے تُوْقِدُوْنَ : سلگاتے ہو
جس نے بنا دی49 تم کو سبز درخت سے آگ پھر اب تم اس سے سلگاتے ہو
49:۔ الذی جعل الخ :۔ اس کی قدرت کاملہ کا ایک ادنی کرشمہ یہ ہے کہ وہ سبز درخت سے آگ نکالتا ہے۔ جسے تم روشن کرتے ہو۔ سبز درخت سے عفار بانس اور مرخ مراد ہیں۔ ان تینوں درختوں کی تازہ لکڑیوں کو باہم رگڑ کر آگ حاصل کی جاتی تھی۔ وھی الزنا والتی توری بھا الاعراب و اکثرھا من المرخ والعفار (مدارک ج 4 ص 12) ۔
Top