Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 83
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠   ۧ
فَسُبْحٰنَ : سو پاک ہے الَّذِيْ : وہ جس بِيَدِهٖ : اس کے ہاتھ میں مَلَكُوْتُ : بادشاہت كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے وَّاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤ گے
سو پاک ہے وہ ذات جس کے51 ہاتھ ہے حکومت ہر چیز کی اور اسی کی طرف پھر کر چلے جاؤ گے
ٖف 51:۔ فسبحن الخ :۔ یہ آخر میں ساری سورت کا خلاصہ ہے اللہ تعالیٰ ان تمام شریکوں سے برتر اور پاک ہے جن کو مشرکین اللہ کے سوا معبود اور شفعاء بنائے ہوئے ہیں ساری کائنات کا مکمل قبضہ اس کے ہاتھ میں ہے۔ ساری کائنات میں وہی مختار کل اور متصرف مطلق ہے اور آخرت میں بھی سب اسی کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اس لیے اس کے سوا کوئی معبود اور کارساز نہیں اور نہ کوئی اس کی بارگاہ میں شفیع غالب ہے اس لیے حاجات و مشکلات میں مافوق الاسباب اسی کو پکارا کرو۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین۔ سورة یسین میں آیات توحید 1:۔ وما لی لا اعبد الذی فطرنی۔ تا۔ لا تغن عنی شفاعتہم شیئا ولا ینقذون (رکوع 2) نفی شرک اعتقادی و نفی شفاعت قہری۔ 2:۔ وایۃ لہم الارض المیتۃ۔ تا۔ فلا صریخ لہم ولا ینقذون (رکوع 3) نفی شرک فی التصرف 3 ۔ وما علمنہ الشعر۔ تا۔ وقران مبین۔ (رکوع 5) نفی علم شعر از نبی کریم ﷺ و دلیل صداقت آنحضرت ﷺ ۔ 4 ۔ اولم یروا انا خلقنا۔ تا۔ افلا یشکرون (رکوع 5) نفی شرک فی التصرف۔ 5 ۔ فسبحن الذی بیدہ ملکوت کل شیء والیہ ترجعون۔ (رکوع 5) ۔ نفی شرک ہر قسم و نفی شفاعت قہری۔ سورة یسین ختم ہوئی
Top