Jawahir-ul-Quran - Ash-Shura : 4
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ
لَهٗ : اس کے لیے ہی ہے مَا فِي السَّمٰوٰتِ : جو کچھ آسمانوں میں ہے وَمَا فِي الْاَرْضِ : اور جو کچھ زمین میں ہے وَهُوَ الْعَلِيُّ : اور وہ بلند ہے الْعَظِيْمُ : بہت بڑا ہے
اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں3 اور زمین میں اور وہی ہے سب سے اوپر بڑا
3:۔ ” لہ ما فی السموات “ اس سے پہلے قولوا مقدر ہے یعنی انبیاء (علیہم السلام) کی طرح وحی میں انہیں حکم دیا گیا کہ کہو، زمین و آسمان جو کچھ ہے، سب اللہ کا ہے اور ساری کائنات میں وہی مترف و مختار ہے۔ ” وھو العلی العظیم “ وہ نہایت بلند اور بڑی شان والا ہے، کوئی اس پر جبر نہیں کرسکتا اور کوئی اس سے اپنی مرضی کے مطابق کام نہیں کرا سکتا۔ قالہ الشیخ (رح) تعالیٰ ۔ یا یہ استیناف ہے اللہ تعالیٰ کی عظمت و حکمت کی تقریر و تبیین کیلئے۔ استیناف مقرر لعزتہ تعالیٰ و حکمتہ عزو جل (روح ج 25 ص 11) ۔
Top