Jawahir-ul-Quran - Az-Zukhruf : 63
وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ
وَلَمَّا جَآءَ : اور جب لائے عِيْسٰى : عیسیٰ بِالْبَيِّنٰتِ : کھلی نشانیاں قَالَ : اس نے کہا قَدْ جِئْتُكُمْ : تحقیق میں لایاہوں تمہارے پاس بِالْحِكْمَةِ : حکمت وَلِاُبَيِّنَ : اور تاکہ میں بیان کردوں لَكُمْ : تمہارے لیے بَعْضَ الَّذِيْ : بعض وہ چیز تَخْتَلِفُوْنَ فِيْهِ : تم اختلاف کرتے ہو جس میں فَاتَّقُوا اللّٰهَ : پس ڈرو اللہ سے وَاَطِيْعُوْنِ : اور اطاعت کرو میری
اور جب آئے عیسیٰ37 نشانیاں لے کر بولا میں لایا ہوں تمہارے پاس پکی باتیں   اور بتلانے کو بعضی وہ چیز جس میں تم جھگڑتے تھے سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
37:۔ ” ولما جاء عیسیٰ “ تا ” ھذا صراط مستقیم “ تیسری دلیل نقلی تفصیلی از حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نیز جواب شبہہ مشرکین۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) جب بنی اسرائیل کے پاس دلائل واضحہ اور معجزات قاہرہ لے کر آئے، تو فرمایا میں تمہارے پاس ایک ایسی کتاب (انجیل) لے کر آیا ہوں جو علم و حکمت سے لبریز اور شرائع و احکام الٰہیہ کی ترجمان ہے اور میں اس لیے آیا ہوں تاکہ تورات کے جن مسائل میں تم باہم مختلف ہوچکے ہو ان کو واضح کروں اور ان میں صحیح فیصلے سے تمہیں آگاہ کروں۔ بالحکمۃ ای الانجیل کما قال القشیری والم اور دی (روح ج 25 ص 96) ۔ ” بالحکمۃ “ ای بالانجیل والشرائع (مدارک ج 4 ص 94) ۔ اس لیے اللہ سے ڈرو، میری مخالفت نہ کرو اور میری اطاعت کرو۔
Top