Jawahir-ul-Quran - Al-An'aam : 18
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ
وَهُوَ : اور وہ الْقَاهِرُ : غالب فَوْقَ : اوپر عِبَادِهٖ : اپنے بندے وَهُوَ : اور وہ الْحَكِيْمُ : حکمت والا الْخَبِيْرُ : خبر رکھنے والا
اور اسی کا زور ہے اپنے بندوں پر20 اور وہی ہے بڑی حکمت والا سب کی خبر رکھنے والا
20 یہ بھی دلیل ہی کا حصہ ہے اور وہ کسی کے سامنے عاجز و مغلوب نہیں ہوسکتا۔ وَھُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْرُ اور وہی حکمت والا اور وہی ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔ تینوں صفتوں کے صیغوں پر الف لام افادہ حصر کیلئے ہے واللام ھنا و فیما تقدم للقصر (ص 117 ج 7) اس عقلی دلیل سے اللہ تعالیٰ کا کمال قدرت اور کمال علم ثابت ہوگیا۔ لہذا جب اس کے سوا کوئی قادر مطلق اور غیب دان نہیں تو اس کے سوا کارساز بھی کوئی نہیں۔ وَھُوَالْقَاھِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ اشارۃ الی کمال القدرۃ وَھُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْر اشارۃ الی کمال العلم (بحر ج 4 ص 89) ۔
Top