Jawahir-ul-Quran - Al-Haaqqa : 9
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ : اور آیا فرعون وَمَنْ قَبْلَهٗ : اور جو اس سے پہلے تھے وَالْمُؤْتَفِكٰتُ : اور اٹھائی جانے والی بستیاں بِالْخَاطِئَةِ : ساتھ خطا کے
اور آیا5 فرعون اور جو اس سے پہلے تھی اور الٹ جانے والی بستیاں خطائیں کرتے ہوئے
5:۔ ” وجاء فرعون و من قبلہ “ تخویف دنیوی کا تیسرا نمونہ۔ ” والمؤتفکات “ تخویف دنیوی کا چوتھا نمونہ۔ وہ بستیاں جو الٹ دی گئیں مراد اھل المؤتفکات ہیں یعنی ان بستیوں کے باشندے، مراد قوم لوط ہے کیونکہ ان کی بستیوں کو تہ وبالا کردیا گیا تھا (قرطبی، بیضاوی، روح) الخاطئۃ مصدر ہے بمعنی الخطا اور اس سے تکذیب رسل مراد ہے جیسا کہ فعصوا رسول ربھم سے اس کی تفصیل کی گئی ہے۔ رابیۃ فائق اور بڑھ کر یعنی قوم فرعون اور اس سے پہلے مکذبین اور قوم لوط (علیہ السلام) نے اپنے وقت کے پیغمبروں کو جھٹلایا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر ایسی سخت گرفت کی جو بہت سی سرکش قوموں کی گرفت سے زیادہ شدید اور ہولناک تھی۔
Top