Jawahir-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 23
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
قَالَا : ان دونوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب ظَلَمْنَآ : ہم نے ظلم کیا اَنْفُسَنَا : اپنے اوپر وَاِنْ : اور اگر لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا : نہ بخشا تونے ہمیں وَتَرْحَمْنَا : اور ہم پر رحم (نہ) کیا لَنَكُوْنَنَّ : ہم ضرور ہوجائیں گے مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
بولے وہ دونوں اے رب ہمارے ظلم کیا ہم نے اپنی جان پر20 اور اگر تو ہم کو نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور ہوجائیں گے تباہ
20: شجرہ ممنوعہ کھالینے کی لغزش پر نادم ہو کر حضرت آدم (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے معافی کی درخواست کی تو اللہ تعالیٰ نے یہی دعائیہ کلمات ان کے دل میں ڈال دئیے چناچہ دونوں نے انہی کلمات سے گڑ گڑا کر اللہ سے معافی مانگی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی لغزش معاف فرمادی جیسا کہ سورة بقرہ رکوع 4 میں ارشاد ہے۔ “ فَتَلَقّٰی اٰدَمُ مِنْ رَّبِّهٖ کَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَیْهِ ” تمام محققین اہل تفسیر کی رائے یہی ہے کہ اس آیت میں “ کَلِمَاتٍ ” سے یہی دعاء مراد ہے۔ ای استقبلہما بالاخذ والقبول والعمل بھا وھن قولہ تعالیٰ ربنا ظلمنا انفسنا الخ (مدارک ج 1 ص 35) ۔
Top