Jawahir-ul-Quran - Al-A'raaf : 34
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ : اور ہر امت کے لیے اَجَلٌ : ایک مدت مقرر فَاِذَا : پس جب جَآءَ : آئے گا اَجَلُهُمْ : ان کا مقررہ وقت لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ : نہ وہ پیچھے ہوسکیں گے سَاعَةً : ایک گھڑی وَّلَا : اور نہ يَسْتَقْدِمُوْنَ : آگے بڑھ سکیں گے
اور ہر فرقے کے واسطے ایک وعدہ ہے35 پھر جب آپہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے
35: تمام ہلاک شدہ امتوں کی ہلاکت کا وقت مقرر تھا۔ ولکل امۃ من الامم المھلکۃ اجل ای وقت معین مضروب لاستئصالھم کما قال الحسن الخ (روح ج 8 ص 112) ۔ جب ان کی ہلاکت کا وقت آپہنچا انہیں فوراً مبتلائے عذاب کردیا گیا اور ان کی ہلاکت میں مقررہ اجل سے ایک ساعت کی بھی تقدیم و تاخیر نہیں ہوئ۔ “ فَاِذَا جَاءَ اَجَلُھُمْ ” کے بعد “ اِذَا ” کی جزاء محذوف ہے۔ “ اَيْ عُذِّبُوْا لَا یَسْتَاخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا يَسْتَقْدِمُوْنَ ” ما قبل کی توضیح اور تاکید ہے۔ یا “ وَ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ ” کا عطف “ فَاِذَا جَاءَ ” پر ہے اور “ وَلَا یَسْتَقْدِمُوْنَ ”“ فَاِذَا ” کی جزا نہیں بلکہ “ جَاءَ اَجَلُھُمْ ” کے مقابل دسری شق ہے۔
Top