Jawahir-ul-Quran - Al-Insaan : 17
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ
وَيُسْقَوْنَ : اور انہیں پلایا جائیگا فِيْهَا كَاْسًا : اس میں ایسا جام كَانَ مِزَاجُهَا : ہوگی اس کی آمیزش زَنْجَبِيْلًا : سونٹھ
اور ان کو وہاں پلاتے ہیں پیالے13 جس کی ملونی ہے سونٹھ
13:۔ ” ویسقون فیہا “ اہل جنت کو وہاں ایک اور مشروب پیش کیا جائیگا جس میں عرق زنجبیل (سونٹھ) کی آمیزش ہوگی۔ جنت میں زنجبیل کا بھی ایک چشمہ جاری ہوگا جس کو سلسبیل کہا جائیگا۔ جس کے معنی خوشگوار اور آسانی کے ساتھ حلق سے اترنے والے کے ہیں۔ قال مجاھد حدیدۃ الجری سلسلۃ سھلۃ المساغ (روح) کبھی ان کو عرق کافور کی آمیزش والا اور کبھی عرق زنجبیل کی آمیزش والا مشروب پیش کیا جائے گا۔
Top